hazrat sheikh syed abdul qadir ka waka | مدرسہ کی گھاس اور کنواں ،اہم واقعہ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی صاحب رحمت اللہ تعالی علیہ کے دور میں بغداد شریف

Tajamul sir
0




ایک اہم واقعہ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی صاحب  رحمت اللہ تعالی علیہ کے دور میں بغداد شریف میں۔


مدرسہ کی گھاس اور کنواں : ایک دفعہ حضور غوث العظم   ــؒ کے عہد میں بغداد میں مرض طاعون ظاہر ہوا۔ اور اس نے اس قدر زور پکڑا کہ ہر روز ہزار آدمی اور عورتیں مرنے لگے۔ لوگوں نے حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ سے اس مصیبت اور پریشانی کا تذکرہ کیا۔ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ ہمارے مدرسے کے ارد گرد جو گھاس ہے اس کو رگڑ کر اُوپر لگا اور اسی کو کھاؤ اللہ تعالی بیمار لوگوں کو اس سے شفا دے گا۔ نیز فرمایا جو شخص مدرسے کے کوے کا پانی پیے گا اس کو بھی شفا حاصل ہوگی ۔پس لوگوں نے آپ کے فرمان کے مطابق عمل کیا۔ تو ان کو شفا کامل حاصل ہوئی ۔اہلیان بغدادشریف کا بیان ہے ثا نیا بعد ازیں آپ کے عہد مبارک میں دوبارہ طاعون مرض کی وبا قطعًا بغداد شریف میں نہ آئی۔ (تفریح الخاطر )

(کرامات غوث الاعظم صفحہ 85)


تبصرہ:: اس واقعہ کو پڑھنے کے بعد یہ پتہ چلتا ہے کہ ایک اللہ تعالی کے ولی ,خدا دوست کے پاس کتنا قرب حاصل ہوتا ہے۔ اور اللہ تعالی کے ایک نیک بندے ،ولی کاملین سے لوگوں کا کتنا مدد پہنچ جاتا ہے ۔تو لازًما  انسانوں کو اس بات سے سبق لینا چاہیے۔ کہ اللہ تعالی کےجو بھی ولی کاملین بزرگ، اللہ کے دوست دنیا میں موجود ہے یہ لوگوں کو امداد کے لیے دراصل اللہ تعالی نے رکھےہیں ۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ان کے دربار میں جا کر ان کے مزارات پہ جا کر اللہ تعالی سے مدد طلب کریں .


تحریر از شیخ تجمل اسلام بارہمولہ کشمیر4جون2026

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------

👇::Also read below articles

               
 









Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)