children stories with pictures | stories for children | stories for kids | آج کا کام نہ رکھو کل پر | بچوں کی اخلاقی کہانیاں بچوں کی کہانیاں اردو | آج کا کام کل پر نہ چھوڈو

Tajamul sir
0

 



 آج کا کام نہ رکھو کل پر 


           ایک دفعہ کسی گاؤں کا چودری سودا لینے شہر میں آیا تو دیکھا ۔کسی جگہ لوگ ایک وکیل کی بڑی تعریف کر رہے ہیں ۔کہ وہ تو سو سو روپیہ کی ایک ایک بات بتاتا  ہےاور ہزار ہزار روپیہ کا ایک ایک نقطہ سمجھاتا ہے ۔



           چودھری نے دل میں کہا ہم بھی چل کر اس کی کوئی بات سن آئے گے تو بہت اچھا ہو گا۔ یہ سُوچ کر وہ وکیل کے مکان پر پہنچا۔ اور کہا وکیل صاحب میں نے آپ کی باتوں کی بہت تعریف سنی ہے۔ کوئی بات مجھے بھی سنا دیجیے ،وکیل نے کہا ہم تو ایک بات کی فیس ایک اشرفی لیا کرتے ہیں ۔


        یہ سن کر چودری کا شوق اور بھی بڑا اور اس نے 15 روپیہ نکال وکیل صاحب کے سامنے رکھ دی ۔

         روپیہ لے کر وکیل صاحب نے ایک کاغذ کے پرزے پر یہ مصرا لکھ دیا۔

« آج کا کام نہ رکھو کل پر »



           چودری واپس آیا تو مزدوروں نے کھیت کاٹ کر بہت سا غلہ نکال رکھا تھا۔ شام کو وہ چودری سے مزدوری لینے آئے تو اس نے کہا، اس اناج کو گھر میں پہنچاؤ گے ۔تو مزدوری ملے گی۔ 


        مزدوروں نے کہا «اب تو وقت گزر چکا ہے۔ کل دن نکلتے ہی رکھوا لینا۔ دوسروں کے اناج بھی تو سب باہر ہی پڑے ہیں۔

           چودری بولا! بھائیو میں نے تو آج ہی 15 روپیہ دے کر یہ بات سیکھی ہے۔ بس میں تم تو اسی وقت رکھواؤں گا ۔


        آخر مزدوروں کو اناج گھر میں رکھنا ہی پڑا۔ اتفاق سے اسی رات اس زور کی بارش ہوئی۔اور سیلاب بھی آیا۔ کہ سارے گاؤں والوں کا غلہ پانی میں بہہ گیا ،یا خراب ہو کر رہ گیا ۔مگر چودری کا غلہ بالکل بچا رہا۔ اور بھیجتے وقت اسے اتنا نفع ہوا۔ کہ ایک اشرفی کے بدلے 20 اشرفیہ وصول ہو گئیں۔



تحریر از شیخ تجمل اسلام بارہمولہ کشمیر 17 ستمبر 2025

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)