موسم سرما میں اخروٹ کا استعمال | use of walnuts | قوت مدافعت بڑھاتا | اخروٹ کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند غذائی فوائد

Tajamul sir
0




موسم سرما میں اخروٹ کا استعمال کیوں کرنا چاہیے


اخروٹ تقریبا ہر عمر کے فرد کا پسندیدہ خوشک میوہ جات ہے جس سے نہ صرف کھانے کے بلکہ دیگر حلووں پر بطور سجاوٹ اور بیکنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ غذائی ماہرین کے مطابق اخروٹ تبدیلی لحاظ سے بہترین ڈرائی فروٹ ہے جس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جب کہ اس کی تاثیر گرم ہونے کے سبب اس کا استعمال سردیوں میں زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے ۔اخروٹ غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں صحت مند چکنائی پروٹین فائبر وٹامنز اور معدنیات شامل ہے۔ متعد متعالات سے معلوم ہوتا ہے کہ اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈس کا ایک بڑا ذریعہ ہے ۔جن میں تقریبا 70 فیصد تیل ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہے اخروٹ سوزش کو کم اور کورسٹول کی سطح کو بہتر بنا کر دل کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ اخروٹ میں اینٹی اکسائڈس اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو اکسائد ڈیٹ و تناؤ سے لڑنے اور دائمی بیماریوں کو روکنے میں مدد کرتے ہیں سردیوں میں اس خشک میوہ جات کی مانگ  میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ یہ ڈرائی فروٹ قدرتی طور پر جسم کو حرارت پیدا کرنے میں مدد اور دوا کے طور پر کام کرتا ہے۔ اخروٹ کے سردیوں میں استعمال سے حاصل ہونے والے چند غذائی فوائد درج ذیل ہیں ،


قوت  مدافعت بڑھاتاہے


 اخروٹ میں اینٹی ایکسیڈنٹس اور فا ٹو کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔نزلہ زکام فیلو اور سردیوں کی دیگر عام بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں ۔


حرارت فراہم کرتے ہیں 


اخروٹ کا جسم پر تھرمو جنک اثر ہوتا ہے یعنی یہ گرمی پیدا کرتے ہیں اور گرمی کا احساس فراہم کرتے ہیں۔ سردیوں میں ان کا استعمال جسم کے درجات کو کنٹرول کرنے اور جسم کو اندر سے آرام دہ اور پرسکون رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔


جلت کی صحت بہتر بناتے ہیں 


سردیوں کا موسم خشک اور فیکی جلد کا باعث بن جاتا ہے اخروٹ میں وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں ۔جو صحت مند جلد کی پرورش کرتے ہیں  اور صحت مند رنگت کو برقرار رکھتے ہیں ۔


تناؤ اور اضطراب کو کم کرتے ہیں 


اخروٹ کا استعمال تنا واضطراب اور یہاں تک کہ موسمی فور ڈس ارڈر سیڈ کی علامت کو بھی دور کرتے ہیں جو کہ سردیوں کے مہینوں میں عام ہوتی ہے 

اخروٹ کو فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے ان سے حاصل ہونے والی فائبر کی وجہ سے جسم ڈی ٹیکسیفائی ہوتا ہے۔ اور بڑی آنت بھی صاف ہوتی ہے اس کے علاوہ اخروٹ کے استعمال سے قبض جیسی طبی علامت کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔اس خشک میوے کی استعمال سے آنتوں کی صحت میں بہتری ہے اور ان میں ایسے بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے جو صحت مند تصور کیے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بڑی آنت میں موجود نقصان دہ جراثیمو کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ جس سے آنتوں کی سوزش جیسے امراض کے خطرات میں کمی آتی ہے۔


نظام ہاضمہ کی اصلاح


 نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیے اخروٹ  مفید ثابت ہوتا ہے نیز اگر بگو کر کچھ عرصے استعمال کریں تو معدے کی کمزوری بھی دور ہو جاتی ہے ۔

اور دماغ کی تقویت کے لیے 

اخروٹ کا مغز اعصاب کو قوت فراہم کرتا ہے نیز یہ دماغی کمزوری کے لیے بھی مفید ہے دو عدد اخروٹ کا مغز منقاکے ساتھ پیش کر نہار منہ  دودھ کے ساتھ کھانا نہایت موثر ہے اس سے یادداشت بہتر اور جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔


سردی کھانسی 


اخروٹ کا بونا ہوا مغزسرد کھانسی کے علاج کے لیے بھی مفید ہے۔

 

نیند میں پیشاب 


نیند میں پیشاب کرنے والے بچوں کو اخروٹ کے مغز کا ایک حصہ کشمش کے دو حصوں میں ملا کر مناسب مقدار میں خانے سے یہ شکایت دور ہو جاتی ہے 


روزانہ کتنی تعداد میں اخروٹ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ 


تحقیق میں یہ پایا گیا کہ ایک دن میں  سات اخروٹ سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے ۔کیونکہ اتنی مقدار کھانا صحت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہے مگر اس سے زیادہ کھانے کے نتیجے میں فائدے کی بجائے نقصان ہو سکتا ہے اس لیے کم سے کم ایک دن میں اخروٹ کھانے کی تعداد سات سے کم ہی ہونا چاہیے جو کہ انسان کی جسم کے لیے بہتر ہے۔


دل کو صحت مند بنائے 

اخروٹ میں اومیگا3کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ خون کی شریانوں کے نظام کے لیے انتہائی فائدہ مند جز ہے روزانہ صرف دو اخروٹ کھانا بھی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اسی طرح اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جسم کے لیے نقصان دہ کولسیٹرول کی سطح بھی کم کرتا ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی مقدار بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔


بریسٹ کینسر سے بچائے 


امریکن کی ایک تحقیق اور ریسرچ میں یہ بات بھی پایا گیا ہے کہ روزانہ چند اخروٹ کھانے کی عادت خواتین میں برسٹ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے۔


ہڈیوں کے لیے بھی فائدہ مند 


اخروٹ میں موجود ایک فیٹی ایسڈ الفا لائنو لنک ایسڈ ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے اسی طرح اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ورم کو کم کرتے ہیں جس سے بھی ہڈیاں طویل معیاد بنیادوں پر مضبوط ہو جاتی ہے ۔


نیند کے لیے بھی ضروری

 

تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ اخروٹ میں وہ جز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ اچھی نیند میں مدد دیتا ہے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور تناؤ سے نجات دلاتے ہیں جس سے بھی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔


گنج پن سے تحفظ 


مختلف طبی تحقیق سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اخروٹ کے تیل کا استعمال معمول بنانا گنج پن کے مسائل سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس تیل کے استعمال سے بالوں میں خشکی کا مسئلہ بھی سامنے نہیں آتا ہے اس طرح سے اخروٹ کا تیل انسانوں کو گنج پن سے بھی نجات دلا سکتا ہے

 

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)