بلوغ ہونے کا مسئلہ
مسئلہ۔لڑکے کو جب انزال ہو گیا وہ بالغ ہے۔ وہ کسی طرح ہو سوتے میں ہو ،جس کو احتلام کہتے ہیں۔ یا بیداری کی حالت میں ہو۔ اور انزال نہ ہو تو جب تک اس کی عمر 15 سال کی نہ ہو بالغ نہیں۔ جب پورے 15 سال کا ہوگا تو اب بالنگ ہے۔ علامات بلوغ پائے جائے یا نہ پائے جائے لڑکے کے بلوغ کے لیے کم سے کم جو مدت ہے ۔وہ بارہ سال کی ہے۔ یعنی اگر اس مدت سے قبل وہ اپنے کو بالغ بتائے اس کا قول معتبر نہ ہوگا ۔(عالمگیری در مختار),بہار شریعت جلد 15,صفہ 21
مسئلہ ۔لڑکی کا بلوغ احتلام سے ہوتا ہے ۔یا حمل سے یا حیض سے ان تینوں سے جو بات بھی پائی جائے تو وہ بالغ قرار پائے گی ۔اور ان میں سے کوئی بات نہ پائی جائے، تو جب تک 15 سال کی عمر نہ ہو جائے بالنگ نہیں۔ اور کم سے کم اس کا بلوغ نو سال میں ہوگا ۔اس سے کم عمر میں ہے اور اپنے کو بالغہ کہتی ہو تو معتبر نہیں ۔(در مختار وغیره) بہار شریعت صفہ 21,جلد 15

