story of wood cutter in jungle | لکڑہار کی کلاڑی |لکڑہار اور اس کی کلہاڑی

Tajamul sir
0

 


لکڑہار کی کلاڑی


                ایک لکڑ ہار تھا ۔وہ لکڑیاں بیچ کر اپنا پیٹ پالتا تھا ۔ایک دن  لکڑہار کی کلہاڑی کھو گئی ۔اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔ کہ دوسری کلہاڑی خرید لیتا۔ اس نے سارے جنگل میں کلہاڑی ڈھونڈی ،لیکن کہیں نہیں ملی ۔تھک ہار کر وہ رونے لگا ۔



               اچانک درختوں کے پیچھے سے ایک جن نکلا ،«اس نے کہا او لکڑہار کیوں روتا ہے، کیا بات ہے، کیوں رو رہے ہو، لکڑہار نے جواب دیا «میری کلہاڑی کھو گئی ہے خدا کے لیے کہیں سے ڈھونڈ کر لا دو »جن ایک دم غائب ہو گیا ۔اور تھوڑی دیر بعد ایک سونے کی کلاڑی لے کر واپس آیا ۔اس نے لکڑہار سے کہا لو میں تمہاری کلاڑی ڈھونڈ لایا ہوں۔


لکڑہار نے جو ہی کلاڑی دیکھی،« بولا یہ میری کلہاڑی نہیں ہے، وہ تو لوہے کی تھی »جن پھر غائب ہو گیا۔ اور اب وہ چاندی کی کلاڑی لے کر ایا ،اس نے کہا یہ تمہاری کلاڑی ہے لکڑہار صاحب یہ کلاڑی لے لو یہ تمہاری کلاڑی ہے۔ لکڑہار نے واپس بولا نہیں ! نہیں یہ میری کلاڑی نہیں ہے ،وہ لوہے کی کلاڑی تھی، اب جن پھر غائب ہو گیا ،اور اس دفعہ وہ لوہے کی کلاڑی لے کر آیا۔ کلاڑی دیکھتے ہی لکڑہار خوشی سے چیخا !! ہاں ہاں یہی میری کلاڑی ہے ،یہی میری کھلاڑی ہے اللہ کا شکر ہے، اور تیرا بھی شکر ہے تو نے میری کلاڑی لائی جن بولا تم بہت ایماندار ہو۔ میں یہ تینوں کلاڑی تمہیں دیتا ہوں۔ یہ تمہارا انعام ہے "لکڑہار نے کلاڑی لے لی اور خوشی سے گھر چلا گیا۔



            اس کہانی کو پڑھنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ہے ۔کہ سچ بولنا کتنا ضروری ہے ایماندار رہنا کتنا ضروری ہے۔ کیونکہ جب لکڑہار ایماندار رہا ! سچ بولا تو اس کو ایک تو اپنی کلہاڑی بھی ملی" اور اس کے ساتھ ساتھ اور دو کلاڑیاں بھی ملی ایک کلاڑی سونے کی اور ایک کلاڑی چاندی کی۔

13سمتبر2025

تحریر از شیخ تجمل اسلام بارہمولہ کشمیر۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)