children stories with pictures | stories for children | stories for kids | ایک شخص کا دن میں چراغ لے کر پھیر نا | بچوں کی اخلاقی کہانیاں بچوں کی کہانیاں اردو

Tajamul sir
0


 

ایک شخص کا دن میں چراغ لے کر پھیر نا


          ایک دن ایک بازار میں سے ایک شخص ہاتھ میں چراغ لے کر بازار کے اطراف و جانب پھر رہا تھا۔کسی شخص نے دیکھا اور اس کے نزدیک جاکر پوچھا کہ آپ  دن میں چراغ لے کر بازار میں کیوں پھیر رہے ہو۔ چراغ تو اس لیے جلاتے ہیں جب اندھیرا ہو جاتا ہے۔ لیکن آپ نے دن کی روشنی میں چراغ جلا کر اس بازار میں کیا ڈھونڈ رہے ہو۔  دن کی روشنی میں چراغ جلانے کی کیا ضرورت تھی۔



             اس شخص نے جواب دے دیا، میں اس بازار میں اس لیے چراغ جلا کر چل رہا ہوں ۔میں انسان ڈھونڈ رہا ہوں۔ مجھے اس بازار میں کوئی انسان نہیں مل رہا ہے۔ اس لیے میں دن کی روشنی میں بھی چراغ جلا کر انسان ڈھونڈ رہا ہو۔ اس شخص نے واپس جواب دیا ارے بھائی اس بازار میں تو اتنے ہزاروں انسان چل رہے ہیں۔ اتنے ہزاروں آدمی کام کر رہے ہیں ۔آپ کس کو ڈھونڈ رہے ہو۔ اس نے جواب دے دیا ہاں آپ کی بات صحیح ہے۔ اس بازار میں ہزاروں کی تعداد میں آدم زاد موجود ہے۔ لیکن ان آدم زاد میں سے انسان ڈھونڈ رہا ہو ں ۔جو مجھے نہیں مل رہا ہے، کیونکہ میں اس بازار میں ان سب ہزاروں کی تعداد میں آدم زادوں کو روٹی اور خواہش نفسانیت کے مارے ہوئے پاتا ہوں۔ اور یہ سب روٹی اور خواہش کے تلاش میں مشغول ہیں۔ اُس خدا کے تلاش میں مشغول نہیں جس نے ان کو تخلیق کیا ہے۔



آدمیت لحم و شحم و پوست نیست 

 آدمیت جز رضاےدوست نیست

آدمیت اور انسانیت گوشت اور چربی اور پوست کھال کا نام نہیں ہے۔ آدمیت ان صفات اور اخلاق اور اعمال کا نام ہے۔ جس سے اللہ تعالی کی رضا حاصل ہوتی ہے۔


تحریر از شیخ تجمل اسلام بارہمولہ کشمیر 17 ستمبر 2025

 (حکایت مثنوی شریف، معارف مثنوی مولانا جلال الدین رومی رحمت اللہ علیہ صفحہ نمبر309)


Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)