حکایت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا موزہ لے جانا عقاب کا | children stories for kids best | بچوں کی کہانیاں

Tajamul sir
0

 




حکایت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا موزہ لے جانا عقاب کا  !!!


حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار وضو کے بعد موزہ پہننے کا قصد فرمایا ۔لیکن دیکھا کہ اچانک آپ کا موزہ ایک عقاب(Eagle) اڑُا لے گیا ۔آپ کو حیرانی ہوئی اور رنج بھی ہوا ۔لیکن تھوڑی ہی  وقفے  کےبعد دیکھا ۔کہ عقاب نے موزے کا منہ زمین کی طرف کیا۔ جس سے ایک سیّاہ سانپ گرا ٫ اور اس عمل کے بعد عقاب(Eagle) نے موزہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر کے عرض کیا ،


از ضرورت کردم ایں  گُستاخۓ

  من زادب دارم شکستہ شاخۓ


"اے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اسی ضرورت سے یہ گستاخی کی تھی ۔کہ اس کے اندرسانپ غصہ ہوا تھا۔ مجھے حق تعالی نے آپ کی حفاظت پر معمور فرمایا ،ورنہ میری کیا مجال تھی میں آپ کے سامنے سراپا ادب اور شکست باز ہوں"۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم خدا کا شکر بجا لائے اور فرمایا ہم نے جس حادثے کو باعث صدمہ سمجھا ، وہ دراصل وفا اور باعث رحمت تھا۔اس واقعہ میں جو نصیحت ہے وہ واضح ہے۔ کہ کسی مصیبت سے گھبرانا نہیں چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ یہ کسی بڑی مصیبت کے دور کرنے کے لیے آئی ہے۔ یعنی عافیت کی دُعا اور تدبیر بھی مطلوب ہے ۔اور رضا و تسلیم بھی مطلوب ہے ۔لیکن رضا وہ تسلیم کے لیے فی الجملہ کسی حکمت مفید کا تصور معین بن جاتا ہے۔


تحریر از شیخ تجمل اسلام بارہمولہ کشمیر21 ستمبر 2025

 (حکایت مثنوی شریف، معارف مثنوی مولانا جلال الدین رومی رحمت اللہ علیہ صفحہ نمر321)


Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)